اسلام آباد:سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیدکے معاملے میں کمشنرراولپنڈی کوبھی تحویل میں لئے جانے کاانکشاف ہواہے۔یہ انکشاف سینئرتجزیہ نگارحما د حسن نے ڈیجٹیل میڈیاپرایک انٹرویومیں کیا،انہوں نے کہاکہ کمشنرراولپنڈی کو ایک ہفتہ قبل باقاعدہ تحویل میں لیاگیاہے اور ان سے ہونے والی تحقیقات انتہائی اہم ہوں گی ،اس سے فیض حمیدکے متوازی ایجنسی کےنیٹ ورک تک مکمل رسائی ہوجائے گی ،انہوں نے کہاکہ کمشنرراولپنڈی کے علاوہ ایک اور اہم کردار بریگیڈیئرنعیم ہیں ،بریگیڈیئرنعیم کے حوالے سے کچھ مالی معاملات جب کہ کمشنرکے ذریعے سول بیوروکریسی میں نیٹ ورک کے معاملات کھلیں گے۔








