بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف کالم نگار و تجزیہ کار اوریا مقبول جان گرفتار

 

اسلام آباد:ایف آئی اے نے معروف کالم نگار و تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے سابق بیوروکریٹ اوریا مقبول جان کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان کو لاہور کی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) فیز6 سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ اوریا مقبول جان کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت پھیلانے، اور اداروں کی تضحیک کا الزام ہے۔
واضح رہے گزشتہ سال 13 مئی 2023 کو بھی لاہور پولیس نے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کیا تھا۔