اسلام آباد(صغیر چوہدری)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے۔ احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے۔ احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔








