بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد پر حملے کے لئے خیبرپختونخواکے سرکاری وسائل کو استعمال کیاجارہا ہے،امیر مقام

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے پاس پی ٹی آئی ورکروں کو دینے کے لئے پیسے ہیں خیبرپختونخوا کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے نہیں ،پانچ پانچ ہزار روپے اسلام آباد پر حملے کے لئے ہیں، خیبرپختون خوا کے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے نہیں ۔
اپنے ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ اسلام آباد پر حملے کے لئے خیبرپختون خوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیاجارہا ہے ،علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسہ نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، اب وہ اپنا وعدہ پورا کریں ،ہمیں علم ہے کہ یہ صبح کیا بات کرتے ہیں اور رات کو کیا بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر حملہ اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ ملک میں مہنگائی تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،بلڈوزر، کرینوں اور کھدائی والی مشینوں سے بجلی سستی نہیں ہو گی ،علی امین گنڈا پور وزیراعلی نہیں ولن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔