بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 566 ملزمان  گرفتار

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی زیر صدارت ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی کریک ڈاون پر بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں بتایاگیاکہ رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 459 چھاپہ مار کاروائیاں کیں ،468 مقدمات درج کر کے 566 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، رواں سال کے دوران 80 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی ، پشاور زون نے 211, لاہور زون نے 79, کوہاٹ زون نے 27 گجرانوالہ زون نے 60, فیصل آباد زون نے 45, ملتان زون نے 36 ملزمان کو گرفتار کیا، بریفننگ میں بتایاکہ اسلام آباد زون نے 8, کراچی زون نے 48, حیدرآباد زون نے 25 اور بلوچستان زون نے 27 ملزمان کو گرفتار کیا چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 ارب روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، برآمد کی گئی کرنسی میں 525055 امریکی ڈالر، 19 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل، بریفنگ میں کہاگیاکہ برآمد کی گئی کرنسی میں 72 کروڑ 11 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہے، ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد دکانوں کو بھی سیل کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی، ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے۔ بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والے ملزمان کے انٹرپول کی مدد سے ریڈ نوٹسسز جاری کروائے جائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ ملزمان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے جائیں۔