اسلام آباد (صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نےاظہرمشوانی کے دو بھائیوں کی بازیابی درخواست میں لاہور پولیس کے جے آئی ٹی سربراہ کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی جبکہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازم فیضان کی بازیابی کیلئےدائر درخواست میں منگل کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دونوں درخواستوں پر سماعت کی،اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی درخواست میں وکیل بابر اعوان نے دلائل دیے جبکہ لاہورپولیس کے ایس پی عدالت پیش ہوئے اور بتایاکہ آئی جی پنجاب نے جے آئی ٹی بنائی اور میں سربراہ ہوں،مغویان کی بازیابی کیلئے اقدامات جاری ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج کی ریزولیشن کم۔ہونے کی وجہ سے نادرا اور فرانزک ایجنسی سے کچھ معلوم نہ ہوسکا،اس وقت کوئی بھی قانون نافذ کرنے والی کسی ایجنسی سے اس حوالہ سے کچھ پتہ نہیں چلا سکی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینفیشری ہے،کیسے اس ملک میں لوگ اغواء ہوتے ہیں اور چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کرتے ، اٹارنی جنرل نے کہا تھا وزیراعظم کو اس معاملے پر بریف کرونگا،چیف ایگزیکٹو کو ان معاملات کا پتہ ہے مگر پھر بھی لوگ جبری طور پر لاپتہ ہو جاتے ہیں،وکیل بابر اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم کے پاس اس عدالت کے آرڈر پڑھنے کا وقت ہی نہیں ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ دو افراد غائب ہیں،شائد کہیں مار دیے گئے ہوں،تین ماہ ہوگئے دو بندے جبری لاپتہ ہیں ان کے خاندان پر جو گزررہا ہمیں اندازہ ہے،لوگوں کو اٹھایاجارہا مھر چیف ایگزیکٹیو کچھ نہیں کر رہے، اٹارنی جنرل اور وزیراعظم سے گزارش کی گئی کے اس معاملے کو دیکھیں،مگر They don’t care damn about it,، ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب تو وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کی ملاقات سے کچھ نہیں نکلا؟بابر اعوان ایڈووکیٹ کی وزیراعظم کو عدالت بلانے کی استدعاکی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آئین میں ریاست کے سربراہ وزیر اعظم جبکہ قانون کا سربراہ اٹارنی جنرل ہوتے ہیں،ہم نے ایک پراسس کے مطابق اٹارنی جنرل کو عدالت بلایا تھا،اگر حکومت کو ڈیو پراسس فالو نہیں کرنا تو پھر کیا کہہ سکتے ہیں،ان چیزوں سے ملک کی کتنی بدنامی ہورہی ہے انکو اندازہ نہیں،اس کیس کو منگل تک کے لئے رکھ رہا ہوں مگر منگل کو میں نہیں ہونگا،میرے نہ ہونے کی وجہ سے اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے،عدالت کا سربراہ جے آئی ٹی ایس پی لاہورپولیس کو رپورٹس جمع کرنے کی ہدایت کردی،اسی عدالت میں فیضان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایاکہ ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا،عدالت نے تفتیشی افستلر سے متعلق سٹیٹ کونسل سے کہاکہ ان تک کیس میں کیا ہوا ہے،ان کی قابلیت نہیں تو ان کو ہٹائیں،عدالت نے استفسار کیاکہ کیا آئی جی اسلام آباد واپس ڈیوٹی ہر آگئے ہیں،عدالت نے منگل کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا،
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازم فیضان کی بازیابی معاملہ ، ہائی کورٹ نےآئی جی اسلام آباد کو بلالیا








