بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکوؤں نے چلتی گاڑی پر راکٹ لانچر کے برسٹ مارے، کچے میں زخمی اہلکار کا بیان

رحیم یار خان کے کچے میں گزشتہ شب ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا۔
گزشتہ شب پولیس کی گاڑی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اہلکار شفٹ کی تبدیلی کے بعد واپس جاتے ہوئے ڈاکوؤں کے حملے کا نشانہ بنے تھے۔
حملے میں زخمی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے چلتی ہوئی گاڑی پر راکٹ لانچر کے برسٹ مارے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکو گنے کے کھیت میں گھات لگا کر بیٹھے تھے جنہوں نے چلتی گاڑی پر حملہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ زیادہ تر اہلکار موقع پر ہی شہید ہوئے، ہم نے کرالنگ کرتے ہوئے جان بچائی، گاڑی خراب نہیں تھی نہ ہی راستے میں رکی تھی۔