بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ میں مل کر چلے تو حکومت کو ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے“ پی ٹی آئی کی جے یو آئی سے تعاون کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے ان ہاؤس تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ پارلیمنٹ میں مل کر چلے تو حکومت کو ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے
ملاقات میں ماضی کے ملاقاتوں کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئے، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی درخواست پر کہا کہ پی ٹی آئی کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جواب دیا جاسکتا ہے۔
دونوں جماعتوں کے درمیان مزید تعاون بڑھانے کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کی تجاویزدی گئیں جبکہ دونوں جماعتوں میں فاصلے کم کرنے کی کوشش پر بھی بات ہوئی۔
ملاقات میں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، شبلی فراز، رؤف حسن شریک ہوئے، جےیوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا لطف الرحمان ، اسلم غوری، مولانا امجد خان شریک ہوئے جبکہ کامران مرتضی اجلاس میں کوئٹہ سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔