بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلندہونے لگی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، الرٹ جاری

اسلام آباد(صغیر چوہدری) راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ضلعی انتظامیہ نے مقامی آبادیوں کے لئے الرٹ جاری کردیا۔ راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ،کل صبح 6 بجے کھولے سپل ویز جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں،نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 یا 1122 پر رابطہ کریں، لوگ اپنے مال مویشیوں کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیں ،طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ندی نالوں اور پلوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی۔