بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ، جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف ستمبر کے دوسرے ہفتے میں امریکا کا دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم کی دورہ امریکا کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79 واں اجلاس 10 ستمبر سے نیو یارک میں شروع ہوگا۔
جنرل اسمبلی میں سربراہان حکومت 24 ستمبر سے اپنی تقاریر کا آغاز کریں گے۔