اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 افسران کو تبدیل کر دیا گیا ۔
اڈیالہ سنٹرل جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کو تبدیل کر کے سیکیورٹی افسر پنجاب پرزن اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال مقرر کر دیا گیا ۔
محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ جبین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل افس بہاولپور لگا دیا گیا ۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے ۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کےایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 افسران تبدیل








