اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نوازشریف سےمری میں پارٹی سینیٹرزنے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امورپر اہم مشاورت کی گئی۔ نجی ٹی وی سی گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے مری میں نوازشریف سے پارٹی سینیٹرزکی ملاقات کی تصدیق کی ۔انہوں نے نوازشیریف کو نکالنے اور بانی پی ٹی کولانے کے معاملات ابھی کھلے ہی نہیں، جنرل باجوہ آخری کردار ضرورہیں جنہوں نے آخری ضرب لگائی ،جنرل باجوہ کے ماتھے پرلکھاگیاکہ نوازشریف کونکالنے والوں میں سے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنرل(ر) باجوہ اورنظام کو خراب کرنے والوں کا احتساب ضروری ہے، فیض حمید کے معاملے سے بہت سی چیزیں کھلیں گی ۔ایک سوال پر عرفان صدیقی نے کہاکہ ملکی معاملات کے حل کے لئے یک جان ،دوقالب کے بیانیے میں کوئی حرج نہیں۔
نوازشریف سےمری میں پارٹی سینیٹرزکی ملاقات،اہم امورپرمشاورت








