راولپنڈی : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ساتھ مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کورکمانڈر بلوچستان ، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، آئی جی پولیس بلوچستان و دیگر سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقوں کوروانہ کردیے گئے جہاں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔








