بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناراضگی کے نام پر بات تب ہوگی جب پاکستان کے جھنڈے کو تسلیم کیا جائے گا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ناراضی کے نام پر بات تب ہوگی جب پاکستان کے جھنڈے کو تسلیم کیا جائے گا، یہ کونسی ناراضی ہے جس میں ریاست نہیں ہے۔
منگل کو ہونے والے سینیٹ اجلاس کا آغازشور شرابے سے ہوا، اپوزیشن نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا جبکہ حکومت ایوان کی کارروائی چلانے پر مصر رہی۔
اس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن آئندہ بات کرنے کا موقع چاہتی ہے تو ڈیکورم سے رہے۔
انہوں نے بلوچستان دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بدامنی پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا، کسی کو بلیم نہیں کر رہا لیکن ڈائیلاگ کے نام پر ہم نے بلنڈر کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جیسے ملک ٹیک آف کرتا ہے ٹانگیں کھینچنا شروع کردی جاتی ہیں، اب ہم 24ویں سے 47 ویں معیشت بن چکے ہیں، ہمیں مل کر ملک کی بہتری کے لئے سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اپوزیشن اور حکومتی ممبران بلوچستان اور وفاقی حکومت کو ایڈوائس دیں کہ کیا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ناراضی کے نام پر بات تب ہوگی جب پاکستان کے جھنڈے کو تسلیم کیا جائے گا، ناراضی کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کو ریاست کو تسلیم کرنا ہوگا، یہ کونسی ناراضی ہے جس میں ریاست نہیں ہے۔