بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی تسلی رکھیں پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ حکومت نے جلسہ ملتوی کرانے کے لئے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا،علیمہ خان میری باتوں کی تصدیق کررہی ہیں، علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کا براہ راست تصادم سامنے آرہاہے ،بانی پی ٹی آئی تسلی رکھیں پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ جلسہ ملتوی کرنے کا سیاسی نقصان پی ٹی آئی کو ہوا،اتنے دنوں میں یہ اپنی  پارٹی کے اندرلوگوں کو مطمئن نہیں کرسکے ،پی ٹی آئی جلسہ کرکے کسی امتحان میں نہیں پڑناچاہتی تھی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسٹیبلشمنٹ سےرابطے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ پائپ لائن  ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ضروردیں گے۔انہوں نے کہاکہ  بلوچستان میں لوگوں کو شناختی کارڈدیکھ کرقتل کیاگیا یہ سلسلہ بند نہیں ہورہا،  بلوچستان کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اپنے حلقوں  کے بجائے اسلام آباد یاکوئٹہ میں پائے جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ایک طریقہ ہم نے اپنایاتھا جس سے امن بھی قائم ہوا