اسلام آباد(طارق محمودسمیر) وزیراعظم محمدشہبازشریف کل کوئٹہ جائیں گے جہاں وہ صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ دلخراش واقعات کے تناظرمیں امن وامان کے بارے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،وزیراطلاعات عطاتارڑ،وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگراعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ،وزیراعظم وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی،گورنرجعفرمندوخیل کے علاوہ بلوچستان کے سیاسی عمائدین سے بھی ملیں گے جن میں ان سے صوبے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے تجاویزلی جائیں گی،واضح رہے کہ روزنامہ ممتازنے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں اپنی تجزیاتی رپورٹ میں یہ تجویزدی تھی کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو خود بلوچستان کا دورہ کرناچاہئے









