اسلام آباد(طار ق محمودسمیر) برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرکا الیکشن لڑنے کے عمران خان کے فیصلے اور دائر ہونے والے بعض پٹیشنز
اور ای میلزموصول ہونے پر اپنی ایک رپورٹ جاری کی جس میں عمران خان کے بارے میں بعض ایسے ریمارکس دیئے گئے ہیں جو سیاسی رہنماؤںکے بارے میں بہت کم ہی لکھے اور بولے جاتے ہیں،اخبارنے عمران خان کیلئے ڈس گریسڈکالفظ استعمال کیا،عمران خان کو اس یونیورسٹی کا وائس چانسلرمنتخب کرانے کیلئے زلفی بخاری نے اپنے تمام گھوڑے دوڑا دیئے ہیں اورانہوں نے ایک لابنگ فرم کوبھی ہائرکیاہے،چارامیدوار میدان میں رہ گئے ہیں اور اکتوبر کے آخری عشرے میں فیصلہ ہوگا کہ چانسلرکون ہوگا؟یہ عہدہ دس سال کیلئے ہوتا ہے تاہم یونیورسٹی کے قواعدوضوابط کسی اسمبلی کا منتخب رکن چانسلربننے کااہل نہیں ہوتااور اگرچانسلرہوتے ہوئے وہ اسمبلی کارکن منتخب ہوجائے تو اسے چانسلر کا عہدہ چھوڑنا پڑتا ہے،ن لیگ اور دیگرتنظیمیں بھی متحرک ہوگئی ہیں جنہوں نے عمران خان کی نامزدگی رکوانے کیلئے پٹیشنزدائر کردی ہیں جن میں الزام عائدکیاگیاہے کہ عمران خان کو کرپشن کے مقدمات میں سزاہوچکی ہے اوروہ طالبان کے حامی رہے ہیں اور اسامہ بن لادن کو شہیدقراردیاتھاان پٹیشنزمیں یہ الزام بھی عائدکیاگیاہے کہ عمران خان کے خلاف 190ملین پاؤنڈکاکیس بھی عدالت میں زیرسماعت ہے اور یہ وہ کیس ہے جس کا برطانیہ سے گہرا تعلق بنتاہے کیونکہ این سی اے کی رپورٹ میں معروف بزنس مین ملک ریاض 190ملین پاؤنڈ غیرقانونی طور پر برطانیہ لے جانے کے الزامات درست ثابت ہونے پر یہ رقم حکومت پاکستان کوواپس کی گئی تھی اور منی لانڈرنگ کی رقم کی واپسی کے بعد ایک تنازع کھڑاہوااورکابینہ سے پراسراراندازمیں منظوری لے کر 190ملین پاؤنڈ کی رقم سندھ حکومت کو دینے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں رکھوائی گئی اور اس کے بدلے میں عمران خان کو ملک ریاض نے القادریونیورسٹی کے نام پر چارسوساٹھ کنال اراضی مفت میں دی۔دوسری جانب بلوچستان کی خراب صورتحال اور حالیہ واقعات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے ایپکس کمیٹی کیا جلاس سے خطاب میں یہ اعلان کیاکہ آئین کو تسلیم اور پاکستانی پرچم کو سلام کرنے والوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں ،وہ دہشتگرد جوغیرملکی ایجنڈے پر عمل پیراہیں ان سے بات نہیں ہوگی،سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے،سرکاری افسران کی طرف سے بلوچستان میں تعیناتی سے گریز کے معاملے سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم نے افسران کے لئے خصوصی پیکج کابھی اعلان کیا،بلوچستان میں صورتحال کئی برسوں سے خراب چل رہی تھی ہردورحکومت میں بڑے بڑے واقعات ہوئے ،چند دن حکومتوں نے سرگرمی دکھائی لیکن اب جو حالات بنے ہیں پاکستان کے دشمنوں نے ایک ایساماحول بنایاہے کہ اس صورتحال کا مستقل حل تلاش کرناہوگاجس طرح پشاور آرمی پبلک سکول کے المناک واقعہ کے بعد تمام سیاسی قوتوں اور عسکری قیادت نے مل بیٹھ کر جامع پروگرام تشکیل دیا ،نیشنل ایکشن پلان بنایاگیامگراس پر صحیح معنوں میںعمل نہیں ہوا ،بلوچستان کے جو جائز مسائل ہیں،انہیں فوری طور پر حل کرناہوگا اور پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلاکر عسکری قیادت سے بریفنگ لی جائے اور اس کے علاوہ بلوچ قیادت کواعتما د میں لے کر تمام فیصلے کئے جائیں۔
عمران کاچانسلرآکسفورڈ یونیورسٹی کاالیکشن متنازعہ








