بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی تیاریوں کا آغاز کردیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جلسوں کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا، تحریک انصاف 8 ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی نے اگلے جلسے کا بھی پلان تیار کر لیا، پی ٹی آئی 12 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے شہر کرک میں جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی پنجاب میں 20 ستمبر کو جلسہ کرے گی، پنجاب میں جلسہ لاہور میں ہو گا جبکہ دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے جلسوں کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، پارٹی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی جبکہ پارٹی قائدین اس بار ہر میں جلسہ کرنے پر متفق ہیں۔