بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ری فنانسنگ کے معاملات طے، چین پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دوبارہ دینے پر رضا مند

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کا چینی بینکوں کے ساتھ 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کیلئے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہوگیا۔ چینی بینکوں سے اربوں ڈالرز کی ری فنانسنگ سے متعلق شرائط پر اتفاق ہونے کی تصدیق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے سنائی۔ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں اچھی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چینی بینکوں کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرکی ری فنانسنگ کے لیے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہو گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ری فنانسنگ سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی، دونوں اطراف سے کچھ معمول کی منظوریوں کے بعد جلد ہی آمد متوقع ہے۔