اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن ضمنی انتخابات کے نتائج تک روک دیا۔جمعرات کو الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن ضمنی انتخابات کے نتائج تک روکنے سے متعلق مسلم لیگ(ن) کی درخواست کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت بھی الیکشن کمیشن پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری جبکہ ن لیگ کے وکیل خالد اسحاق نے اپنے اپنے دلائل مکمل کئے۔الیکشن کمیشن نے فریقین کے وکلاء کے دلائل اور جواب الجواب کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا۔اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نےپنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن ضمنی انتخابات کے نتائج تک روک دیا ۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف اراکین اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کیا تھا20 جنرل سیٹوں کے علاوہ 5 مخصوص نشستوں کے اراکین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔مخصوص نشستوں میں 3 خواتین اور 2 اقلیتوں کی نشستیں شامل ہیں
ن لیگ کی درخواست منظور،الیکشن کمیشن نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن ضمنی الیکشن تک روک دیا








