بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حزب اللہ کی معاونت کاالزام، امریکہ نے کئی افراد، کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندی لگادی

امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں مصروف ایرانی حمایت یافتہ عسکری تنظیم ’حزب اللہ‘ کو مالی معاونت فراہم کرنے اور اس کیلئے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد، پانچ کمپنیوں اور دو بحری جہازوں پر پابندی کا علان کردیا  ۔
محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ یہ اقدام حزب اللہ کی غیر قانونی آمدنی میں خلل ڈالنے اور دہشت گرد گروپ کے مالیاتی نیٹ ورک کو تنہائی کا شکار بنانے کیلئے امریکہ کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بدھ کو پابندی کیلئے منظور کیے گئے اس نیٹ ورک میں حزب اللہ کی غیر قانونی مالیاتی ٹیم کے ایک سینئر رہنما کے ساتھ ساتھ ساتھ تیل کی اسمگلنگ اور حتیٰ کہ حزب اللہ کی جانب سے تیل کی تنصیبات کی خریداری میں مصروف لبنانی تاجر بھی شامل ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا  کہ امریکہ حزب اللہ کا تعاقب کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کاروباری نیٹ ورکس کو جہاں بھی یہ کام کرنا چاہتے ہیں، ختم کرنا جاری رکھیں گے جو اس (تنظیم) کی حمایت کرتے ہیں۔