بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئ۔درخواست جوڈیشل ایکٹوازم کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021میں سینیٹ کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا ۔عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن صاف شفاف کروانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا ئے ۔ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی ابھی تک استعمال نہیں کی گئی ووٹنگ کیلے الیکٹرانک ٹیکنالوجی استعمال شروع نہی کی گئی الیکشن کمیشن کو کئی خط لکھے گیے مگر عمل دراآمد نہ ہوا۔ درخواست گزار کے مطابق الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی کرنے والوں کیخلاف بھی تاحال کوئی کاروائی نہ کی گئی۔ عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے چیف الیکشن کمشنر سمیت ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔