بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹی پی کی جانب سے سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیر مقدم کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کا حکومتی سطح پر خیر مقدم کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے 2021ء میں مذاکرات شروع ہوئے،کالعدم تحریک طالبان سے یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں،افغان حکومت ان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے، کمیٹی جوبھی فیصلہ کرے گی،منظوری پارلیمان اورحکومت دے گی۔