پی ٹی آئی ملک میں بے یقینی اور بدامنی پھیلا کر دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنا چاہتی ہے،احسن اقبال اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کے پی ٹی آئی کے ناکام جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے عوام نے انتشار، فساد اور گالی گلوچ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی اعشاریہ بہتر ہورہے ہیں ، پاکستان ایس سی او کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے جس میں چین اور روس کے وزرائے اعظم کی شرکت متوقع ہے،پاکستان کی معاشی عالمی رینکنگ بہتر ہو رہی ہے،
یہ سب کچھ پی ٹی آئی سے ہضم نہیں ہو رہا،وہ پاکستان میں بے یقینی اور بدامنی پھیلا کر اسے دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنا چاہتی ہے مگر اب ایسا نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ انتشار اور فساد سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائیگا چونکہ یہ بات ہے پاکستان کی اور 24 کروڑ عوام کے مستقبل کی۔
پاکستان چلے گا اور آگے بڑھے گا انشاءاللہ!
پی ٹی آئی ملک میں بے یقینی اور بدامنی پھیلا کر دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنا چاہتی ہے،احسن اقبال







