بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کو لاہور میں ناکام جلسے کی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی،اکبر ایس بابر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 اکتوبر 2011 کے لاہور کے کامیاب جلسے کے بعد پارٹی کو پہلی بار سیاسی میدان میں سنجیدگی سے لیا جانے لگا تھا،اسی شہر لاہور میں آج کے ناکام جلسے کی بھی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی پی ٹی آئی نے اپنا سیاسی کعبہ قبلہ انتشار کی بجائے تعمیری سیاست کی طرف نہ موڑا تو مزید تباہی زیادہ دور نہیں۔