بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور سمگلنگ کے خلاف پنجاب حکومت کا کریک ڈاون ،محکمہ جنگلی حیات نے نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا

لاہور(ممتازنیوز)نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور سمگلنگ کے خلاف پنجاب حکومت کا کریک ڈاون جاری،محکمہ جنگلی حیات نے نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا، عالمی مارکیٹ میں قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے

محکمہ جنگلی حیات نےخفیہ اطلاع پر پولیس کے ہمراہ تونسہ میں کارروائی کرکے ملزم  کوگرفتارکرکے عقاب برآمد کرلیا،نایاب عقاب جسمانی طورپر صحت مند پایا گیا، 36 ہزار ڈالر سے زائد مالیت ہے،ملزم نایاب پرندوں کو بیرون ملک سمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ہے

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے محکمے کو شاباش دی اورکہاکہ برآمد ہونے والے عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،وزیراعلی پنجاب کی جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کی پالیسی کے تحت صوبے بھر میں مسلسل کارروائیاں جاری ہیں،اب تک متعدد نایاب جنگلی جانور اور پرندے برآمد کرکے چڑیا گھر منتقل کئے جاچکے ہیں،متعددجانوروں اور پرندوں کا علاج کراکے اُن کی جان بچالی گئی