بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کو تیار نہیں ، دوست ممالک پاکستانی معیشت سے پریشان ہیں،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام ( ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام ہے نہ معاشی، ملک میں آئین محفوظ ہے نہ ادارے، دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک عدم استحکام اور کمزوری کی طرف جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کیمونٹی کی دلچسپی پر خوشی ہے، آئی ٹی کے شعبے سے ریوینیو بڑھایا جاسکتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کے لئے آمادہ نہیں، دوست ممالک پاکستان کی معیشت سے متعلق پریشان ہیں، ہماری معیشت بھی ٹھیک نہیں، آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، بدقسمتی ہے ہم خوشحالی سے دور ہورہے ہیں، پرامن شہری خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، کہیں مسلح گروہ ہیں تو کہیں اسٹریٹ کرائم ہیں، ملک میں بے چینی کی کیفیت ہے۔