بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی صدر کا وزیرِ اعظم کی سالگرہ پر تہنیتی خط

اسلام آباد (ممتازنیوز) چینی صدر عزت مآب شی جنپنگ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا خط بھیجاچینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط، پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔چینی صدر نے وزیراعظم کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ آپکی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں،تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا،دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا، رواں برس جون میں آپ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا،چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے،آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں،آپ کے ساتھ مل کر متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں،آپکے لئے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمناء ہے