نیویارک(شیراز حسین) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے زیراہتمام پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیااورکیک کاٹا گیا، جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی امریکہ راجہ اسد پرویز نے ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہم سب اپنے لیڈر کی سالگرہ منا رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو اپنے نانااور والدہ کی میراث لے کرچل رہے ہیں، پی پی پی نیویارک کے صدر ظفر چھٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم بلاول کو پاکستان کا اگلا وزیراعظم دیکھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی یوتھ کے جنرل سیکرٹری قیصر خان نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں میں پاکستان کابہترین مستقبل دیکھ رہے ہیں وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی نوجوان نسل کوترقی اور خوشحال کی راہ پر آگے لیکر جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ امریکہ میں پیپلز پارٹی کے بہت سے ورکرز موجود ہے جو پارٹی کیلئے دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سہیل عظیم انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی نیویارک نے کہا کہ ایک دن بلاول وزیراعظم بن کر ملک کا نام روشن کرینگے اور عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے نائب صدر عبداللہ کو بھی پروگرام میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیاتھا عبداللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم دنیا میں جہاں بھی رہے اپنے ملک پاکستان کیلئے محنت کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔
نیویارک،پیپلزپارٹی امریکہ کے زیراہتمام بلاول بھٹوکی سالگرہ کی تقریب،کیک کاٹاگیا








