بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ،حکومتی موقف سامنے آگیا

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے   سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ مکمل انصاف کے آئینی آرٹیکل پر متعدد فیصلے موجود ہیں، جن کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ کون ریلیف مانگنے آیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کا ذکر کیا کہ وہ نہ تو الیکشن کمیشن، نہ پشاور ہائیکورٹ اور نہ ہی سپریم کورٹ میں فریق بنی، لہٰذا مخصوص نشستوں کے کیس میں ان کے سوالات کے جواب نہیں ملے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی واضح کیا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے اور موجودہ قوانین کے تحت مخصوص نشستوں کی تقسیم کا طریقہ واضح نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عدالتی فیصلے میں کچھ ججز کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے گئے حالانکہ سب ججز برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ گیا، وہاں پانچ جج صاحبان نے فیصلہ دیا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ایم این ایز نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ سنی اتحاد کونسل سے ہیں، اور اس کیس میں دو ہی اہم نکات تھے۔اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ آئین کی تشریح اس طرح نہیں ہونی چاہیے کہ اس کی ہیئت ہی بدل جائے۔ انہوں نے پارلیمان کے اختیار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اگر پارلیمان نہیں ہو تو صدر آرڈیننس جاری کرسکتا ہے۔