بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے تحت ججز کمیٹی کا اجلاس جسٹس منصور علی شاہ کی عدم شرکت کے باعث ملتوی ہو گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان نے جسٹس منصور علی شاہ کا انتظار کیا، مگر جب وہ نہیں آئے تو وہ چلے گئے۔یہ اجلاس 19 ستمبر کو بھی مؤخر ہوا تھا اور اس کے ایجنڈے میں آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی درخواستوں کی سماعت شامل تھی۔ جسٹس منیب اختر کی تحریر کردہ اکثریتی فیصلہ کے مطابق، پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر رکن اسمبلی نااہل بھی ہو سکتا ہے۔اجلاس میں ایک سال سے زائد عرصے سے زیر التوا مبینہ آڈیو لیکس کیس پر بھی گفتگو متوقع تھی، جس پر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کیا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی عدم شرکت اہمیت رکھتی ہے۔