بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یحییٰ سنوار زندہ ، اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے،ترجما ن حماس

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار زندہ اور خیریت سے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، ڈاکٹر خالد قدومی نے بتایا کہ حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت مکمل رابطے میں ہے اور یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ سنوار سے رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی دعویٰ سراسر جھوٹا اور پروپیگنڈا ہے۔ڈاکٹر خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اسرائیل کبھی بھی عظیم فلسطینی عوام کے عزم کو شکست نہیں دے سکے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے یحییٰ سنوار کی غزہ میں فضائی حملے کے دوران شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔