بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے سینیٹر نے سینیٹ اجلاس کے دوران مرغی کی آواز نکال کر سب کو حیران کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے سینیٹ میں مرغی کی آواز نکال کر اپنے منفرد ہُنر کا مظاہرہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ گزشتہ روز سینٹ کی کارروائی کے دوران سینیٹر ولید اقبال کھڑے ہوکر مرغی کی آواز نکال رہے ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے سینیٹ میں مرغی کی آواز نکالی، اس پر علامہ اقبال کی روح تو تڑپ گئی ہو گی’۔