بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا،گورنرسندھ

کراچی (ویب ڈیسک)  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی تاجروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبے میں سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور دیگر سفارتی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کے دوران گورنر سندھ نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن کے موقع پر کیک کاٹا اور کہا کہ آج ہم سب مل کر سعودی عرب کے قومی دن کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عوام اور شاہی خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا احسان مند ہے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔