بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 492 تک پہنچ گئی، جبکہ 1645 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 35 بچے اور 58 خواتین شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیروت پر ہونے والے حملے کے دوران حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر علی کرکی محفوظ رہے۔
دریں اثنا، مصر نے آج سے بیروت جانے والی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جب تک مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر لیتے، حملے جاری رہیں گے، اور حزب اللّٰہ کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔









