بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، جس میں ملکی، سیاسی، خیبر پختونخوا اور پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں لاہور میں ہونے والے جلسے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ 28 ستمبر کو راولپنڈی میں منعقد ہونے والے جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔