بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بندروں نے 6 سالہ کمسن بچی کو حوس کا نشانہ بننے سے بچالیا

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کے ریاست اترپردیش میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں بندروں نے ایک 6 سالہ بچی کو درندہ صفت انسان کی حوس کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔ بھارتی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق، باغپت کے علاقے میں ایک شخص نے بچی کو اپنی باتوں میں لگا کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور اسے برہنہ کردیا۔ اسی دوران، وہاں موجود بندروں نے اس شخص پر حملہ کر دیا، جس سے وہ خوفزدہ ہو کر بچی کو وہیں چھوڑ کر بھاگ گیا۔

بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب ملزم نے اسے بہلا پھسلا کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ملزم کو بچی کے ساتھ جاتے دیکھا گیا۔ بچی نے گھر آ کر اپنے والدین کو بتایا کہ بندروں نے اس پر حملہ کر کے اسے بچا لیا۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم نے دھمکی دی تھی کہ اگر بچی اس کے ساتھ نہ گئی تو وہ ان کے والد کو قتل کر دے گا۔ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ اگر بندر اس شخص پر حملہ نہ کرتے تو ان کی بیٹی کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی۔

والدین نے واقعے کی رپورٹ قریبی پولیس اسٹیشن میں درج کروادی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ کسی اور گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔