اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئےشکایت کنندہ کی درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنےعلی حیدر گیلانی و دیگر کو 17 جون کے لیے طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے،
الیکشن کمیشن نے مبینہ ویڈیو سکینڈل میں علی حیدر گیلانی اور 2 اراکین قومی اسمبلی کے کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو منتخب ارکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرانے کی ہدایت کی تھی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر منتخب ارکان کو سننے کے بعد مذید کاروائی سے متعلق فیصلہ کریں گے










