وزیراعظم کاڈاکٹر ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کی نئی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
نیویارک: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ڈاکٹر ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کی نئی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے ڈاکٹر ہرینی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ آپ کے دور حکومت میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کثیر جہتی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا







