بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی سکواڈ کااعلان

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15رکنی پاکستانی سکواڈ کااعلان کردیا گیا  ۔
شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان،سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے،اسکواڈ میں بابراعظم،محمد رضوان ،صائم ایوب،سرفراز احمد اورنسیم شاہ شامل ہیں ۔
سلمان علی آغا،نعمان علی،شاہین شاہ آفریدی اورعبداللہ شفیق بھی اسکواڈ کاحصہ ہونگے،اسکواڈ میں عامرجمال،ابراراحمد،میر حمزہ اور محمد ہریرہ بھی شامل ہیں۔
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7اکتوبر سےملتان میں کھیلا جائے گا۔