بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیلاروس کیفوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

بیلاروس کے صدر الیگژینڈر لوکاشینکو نے فوجی جنرلز کو جنگ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی  ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہمیں ممکنہ جنگ کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے، پرانہ فارمولا ہے کہ امن چاہئے تو جنگ کیلئے تیار رہو۔

بیلاروسی صدر نے بریسٹ ریجن میں 230 ویں اوبز لیسنووسکی کمبائنڈ آرمز ٹریننگ رینج کے اپنے دورے پر کہا ہمیں جنگ کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے اور خدا کرے کہ یہ جنگ نہ ہو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک پرانا فارمولا ہے، اگر آپ امن چاہتے ہیں تو جنگ کی تیاری کریں۔ میں ایک بار پھر انڈر لائن کرنا چاہتا ہوں، حالانکہ حقیقت میں ہمیں کسی کے سامنے خود کو درست ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم لڑنے والے نہیں ہیں اور ہم لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ یہ سب کچھ پہلے ہی کہا جا چکا ہے‘۔
صدر لوکاشینکو نے کہا کہ ’وہ یہ سن رہے ہیں، ہمارے مخالفین، ہمارے حریف، جو ہمارے خلاف لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، وہ اب بھی اپنا کام کر رہے ہیں، اس لیے ہمیں جنگ کی تیاری کرنے کی ضرورت ہے- اور خدا کرے کہ یہ جنگ نہ ہو‘۔
اسی دوران، الیگزینڈر لوکاشینکو نے وضاحت کی کہ بیلاروس کے اردگرد حالات کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں، بیلاروس جنگ چھڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
الیگژینڈر لوکاشینکو نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کی صورت میں ’ہماری فوجوں پر ڈرونز سے بھی حملہ کیا جائے گا، اس لیے ضروری ہے کہ الیکٹرانک وارفیئر سسٹم تیار کرکے ان کے خلاف موثر تحفظ فراہم کیا جائے۔‘