بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مخصوص نشستیں: جج بارےسلمان اکرم راجہ کابیان باعث تعجب،وضاحت آنی چاہئے،عطاء تارڑ

نیویارک:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنےکہاہے پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،پارلیمان کی بالادستی کے لیے سپیکرکے کردار کی تحسین کرتے ہیں۔
نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی دعویدار نہیں تھی ،اس جماعت کو بن مانگے کیسے ریلیف دیاجاسکتاہے؟ انہوں نے کہاکہ آزادامیدواروں کو تین دن میں کسی جماعت میں شامل ہوناہوتاہے،حلف نامے دینے والے اپنی پارٹی تبدیل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ نے عجیب بیان دیاانہوں نے جج کے بارے میں کہاکہ وہ چاہتے تھے کہ نشستیں پی ٹی آئی کے پاس جائیں،ان کے اس بیان کی وضاحت آنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کا پارلیمان وجود نہیں تھاپی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل جوائن کرکے غلطی کی تھی۔عطاء تارڑنے کہاکہ پارلیمان کی بالادستی کے لیے سپیکرکے کردار کی تحسین کرتے ہیں۔