بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالتی فیصلے آئین وقانون کے مطابق ہوں گے تبھی مانے جائیں گے،راناثناء اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ  عدالتی فیصلے آئین وقانون کے مطابق ہوں گے تبھی مانے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے سارے ججزہمارے قابل احترام ہیں تاہم  سپریم کورٹ نے آئین وقانون کے مطابق اپنے فیصلے کرنے ہیں، فیصلے آئین وقانون کے مطابق ہوں گے تبھی مانے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ آئین میں جولکھاہے اسے تبدیل نہیں کیاجاسکتا ،حکومت آئین پر عمل کرنے کی پابندہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کو اختیارنہیں کہ آئین کے خلاف فیصلہ کرے، آئین میں واضح ہے کہ آزادامیدوار تین دن میں جس جماعت میں شامل ہوگااسی میں رہنے کا پابندہوگا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سمیت تمام ادارے خود کو آئین کے دائرے میں رکھ کر کام کریں،آئین کے تحت کوئی کام ہوچکاہے توعدالت یاالیکشن کمیشن اسے واپس نہیں کرسکتے۔