بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری ظہور الہیٰ جرات و بہادری کا استعارہ تھے،استحصالی طبقے کے خلاف نبرد آزما رہے،مصطفیٰ ملک

اسلام آباد (ممتازنیوز )پاکستان کے سنئیر سیاست دان چودھری ظہورالٰہی شہید کی 43 ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، برسی کے موقع پر انکی آخری آرام گاہ ظہور الٰہی پیلس گجرات میں قرآن خوانی کی گئی، انکی قبر پر اجتماعی دعا اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں،جس میں خاندان کے افراد سمیت مسلم لیگی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،حبکہ مسلم لیگ سندھ سمیت دیگر تنظیموں نے دعائیہ اجتماعات منعقد کیے، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک،شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان،سنئیر راہنماء صدر سندھ طارق حسن ، صدر بلوچستان ڈاکٹر شکیل روشن،صدر KPK انتخاب خان، صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق خان،صدر گلگت بلتستان دلفراز خان سمیت دیگر پارٹی راہنماوں نے شہید جمہوریت چودھری ظہورالٰہی کی43 برسی کے موقع انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری ظہور الہی نے استحصالی طبقوں سے پنجہ آزمائی کیلئے بھر پورمنصوبہ بندی کی۔انکا ختم نبوت اور جمہوریت کی بحالی کے لیے کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گاچوہدری شجاعت حسین، ظہور الٰہی کی عملی تصویر،خدمت،حب الوطنی کی سیاست جاری رکھیں گے،مسز فرخ خان اور ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ چوہدری ظہورالٰہی شہید نے حق گوئی اور عوام دوستی سے علاقے کے بااثر حلقوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھی۔مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن نے کہن وہ اصولوں پر کسی بھی طرح کی مفاہمت کے قائل نہ تھے۔آج انکا خانوادہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کررہا ہے،انتخاب خان،ڈاکٹر شکیل روشن، دلفراز خان اور رضوان صادق نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی بنیادی طور پر رحم دل، مخیر اور دکھی انسانیت کیلئے دردمند دل رکھنے والے سیاستدان تھے۔ چوہدری ظہور الہی عوامی اور ملکی خدمات کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔