خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کے دوران اپنی ذاتی زندگی کا دلچسپ قصہ سنایا،انہوں نے بتایا کہ کیسے وہ ضرورت پڑنے پر والدہ کی پہنائی گئی سونے کی چین فروخت کر دیتے تھے؟
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میری مرحوم والدہ میرے گلے میں سونے کی چین ضرور پہناتی تھیں، جب بھی مجھے پیسے چاہیے ہوتے تھے میں چین بیچ دیتا تھا، گھر آکر والدہ کے سامنے ڈرامہ کرتا تھا کہ لڑائی میں میری چین گرگئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ پہلے لوگ کوشش کرتے تھے کہ لڑائی ان لوگوں سے کریں جن کے گلے میں سونے کی چین ہوتاکہ اس کو چھین سکیں، یہ پاکستانی دماغ ہے کیونکہ ہم پاکستانی بہت تیز لوگ ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایک دوبار میرے ساتھ بھی یہ ہو چکا تھا جس کے بعد میں نے اس تجربے کو دوبارہ والدہ کو بتاکر چین بیج دی تھی۔







