اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کو ناگزیر قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں رؤف حسن نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین بات چیت ناگزیر ہے اور اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ کہ بات چیت کے لیے ہم پہلے بھی تیار تھے، آج بھی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔







