بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب تعینات ، شہنشاہ فیصل عظیم سے چارج واپس

 

سیکرٹری محتسب پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی کو تبدیل سیکرٹری اطلاعات پنجاب تعینات کردیاگیا۔ گریڈ 21 کے پی ایم ایس آفیسرسید طاہر رضا ہمدانی نے 1991 میں سول سروس میں شمولیت اختیارکی ۔انہوں نےیونیورسٹی آف پنجاب سے بزنس ایڈمنسٹریشن اور اراسمس یونیورسٹی نیدر لینڈ سے ڈویلپمنٹ سٹدیز کی ڈگری حاصل کی۔ سید طاہر رضا ہمدانی نے دوران سروس مختلف محکموں میں ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر خدمات سر انجام دینے کے علاوہ ایشین دویلپمنٹ بینک کے مختلف منصوبوں میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر خدمات سر انجام دیں۔ وہ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ ڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقات عامہ پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر، ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اینڈ ننرلز، ڈائریکٹر جنرل پلاک، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن، ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب، ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز کے عہدوں پر بھی فائزرہے ۔ سید طاہر رضا ہمدانی نے 24 مئی 2022 کو بطور سیکرٹری برائے محتسب آفس ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
دریں اثناء ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد کو تبدیل کرکے ڈی جی پی آر تعینات کردیا گیا ان کی جگہ ڈی جی پی آر شہنشاہ فیصل عظیم کو نیاایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب ارٹس کونسل لگا دیا گیا ان سے سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ۔تقرری کے منتظر قیصر سلیم سیکرٹری محتسب تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔سپیشل سیکرٹری سکول خالد نزیر سیکرٹری سکول تعینات کیا گیا ۔سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد اقبال سپیشل سیکرٹری سکول تعینات کرنے کے حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک محمد وقاص اسلم کی خدمات راولپنڈی ڈوپلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں۔ثانیہ صفی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رحیم یار خان قندیل فاطمہ میمن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحیم یار خان تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز، کامرس محمد ماجد اقبال کورس پر روانہ، عمر جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ انڈسٹریز، کامرس تعینات کردیا گیاہے۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن محمد شاکر کو ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ بورڈ آف ریونیو ،شاہد حسن کلیانی کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن تعینات کردیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈوپلپمنٹ اتھارٹی محمد محبوب عالم کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن تعینات کردیا گیا ۔راشد ارشاد کو ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈوپلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیاخالد بشیر کو سیکرٹری پنجاب کمیشن آف وومن سٹیٹس تعینات کیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی محمد اسلم شاہد کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ پبلک پراسیکشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔سید عادل افتخار کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کردیا گیا۔بشری نصیر کو چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیاثمینہ سیف نیازی کو ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ اینڈ فنانس فیصل آباد تعینات کردیا گیاڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اقراء مصطفٰی کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ لیبر تعینات کردیا گیا ۔