بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ میں تقسیم واضح ،اسوقت جوکچھ ہورہاہے پہلے کبھی نہیں دیکھا ،فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے رہنماو سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے کہاہےکہ سپریم کورٹ میں تقسیم بالکل واضح ہوگئی ہے،عدالت عظمیٰ میں جوکچھ ہورہاہے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سپریم کور ٹ نے آرٹیکل 187 کے تحت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دیں، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق ہی نہیں تھی ، انہوں نے کہاکہ ایکٹ کو عدالتی فیصلے پر فوقیت ہے ،پریکٹس اینڈپروسیجرآرڈیننس پر حتمی فیصلہ اب سپریم کورٹ کرے گی۔
انہوںنے کہاکہ نگران حکومت کو قانون بنانے کا اختیارنہیں ہوتا، الیکشن کمیشن پر بھی ہرطرف سے سوالیہ نشان اٹھ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ
عوم کی کورٹ سپر یم کور ٹ ہے ،اشرافیہ کی کورٹ آئینی عدالت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں تقسیم بالکل واضح ہوگئی ہے اس وقت عدالت عظمیٰ میں جو ہور ہاہے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔