بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے، ڈونلڈ لو

امریکہ کےجنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت میں امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ لو نے پاکستان کی معاشی بحالی اور جاری اصلاحات پر امید کا اظہار کیا۔
عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کیساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے بعد ڈونلڈ لو نے انٹرویو کے دوران کہاکہ پاکستان کی معاشی بحالی سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے مستقبل کیلئے ضروری قرار دیا۔
ڈونلڈلو نے کہا کہ ’یہ اصلاحات آسان نہیں ہیں، لیکن یہ پاکستان کے طویل مدتی استحکام کیلئے بہت اہم ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ ان کے کامیاب نفاذ سے نوجوانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔
ڈونلڈ لو نے سکیورٹی تعاون پر پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے امریکہ اور پاکستانی عوام کے درمیان گہرے تعلق کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ملک کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا، ’امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور کامیاب ہو۔