نیو یارک: وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر اتفاق پاکستانی عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، فوج کی موجودہ قیادت سیاست میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی غیر اعلانیہ نہیں، ”ایکس“ پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے عائد ہے، آزادی اظہار رائے کو روکنے کی کوشش نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ٹوئٹر پر پابندی فوری اٹھائی جائے، ڈیجیٹل جرائم روکنے کے لیے اتھارٹی کا قیام کابینہ میں زیرغورہے۔
اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرامریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں عطا ء تارڑ نے کہا کہ دہشت گرد ٹوئٹر کو بے گناہ شہریوں کا خون بہانے کیلئے استعمال کررہے، فائر وال سے سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا کا تحفظ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائبر حملوں سے بچنے کیلئے پاکستان انٹرنیٹ سسٹم کو اپ گریڈ کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اظہار رائے اور صحافتی آزادی پریقین رکھتی ہے، سائبر حملوں سے بچنے کے لیے پاکستان انٹرنیٹ سسٹم کو اپ گریڈ کررہا ہے،فائر وال سے سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا کا تحفظ چاہتے ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی باتیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹوئٹر(ایکس) پر پابندی کا معاملہ عدالت میں زیرالتواءہے،ایکس سے ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ پر حملے کئے جاتے ہیں،یوٹیوبرز اور وی لاگرز نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کو بڑھا وادیا،یوٹیوبر صحافتی ادارتی عمل سے خود کو مستثنیٰ سمجھتے ہیں ،یہ نہیں ہوسکتا کوئی بھی شخص فون اٹھائے اورصحافی بن جائے۔عالمی دنیا جنوبی ایشیاکے اہم ملک کو نظر انداز نہیں کرسکتی،امریکا اب بھی انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نیا پروگرام پر اتفاق پاکستانی عوام کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، آئی ایم ایف پروگرام معیشت کو مستقل استحکام کی طرف لے کر جائے گا۔ تمام معاشی اشارے بتا رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے،
انہوں نے کہاکہ فوج کی موجودہ قیادت سیاست میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتی،حکومت پی ٹی آئی سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بات چیت کرتی ہے، پی ٹی آئی کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ 9 مئی مقدمات کا فیصلہ ہونے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔انہو ںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اب بھی اداروں کو سیاست میں ملوث کرنے کی حکمت عملی اپنا رکھی ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام تازہ ہوا کا جھونکا،موجودہ فوجی قیادت مداخلت پر یقین نہیں رکھتی،عطاءتارڑ







